صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - سیمینار English
سیمینار


مسلم دنیا کوسرمایہ دارانہ استعمار کے شکنجے سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے: بین الاقوامی ماہرین چھاپیے ای میل

Interplay-of-Pluralism-and-Exclusionism-thumbممتاز پاکستانی و غیر ملکی محققین اور دانشوروں نے کہا کہ عالم اسلام اور دنیا اس وقت سرمایہ داری کے شکنجے میں ہے اور عالمی معیشت سرمایہ دارانہ استعمار ہی کا دوسرا نام ہے۔ ماضی میں نوآبادیاتی مغربی طاقتوں نے ایشیا اور افریقہ اور خود امریکہ میں مسلمانوں اور دیگر اقوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا ان کی دولت اور وسائل کو لوٹا اور الجزائر، فلسطین، ہندوستان، امریکہ اورافریقہ میں کروڑوں لوگوں کو قتل کیا اور ان کی نسل کشی کی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ماہرین نے جنگ کے سد باب کے لیے آبی سفارت کاری کو لازمی قرار دے دیا چھاپیے ای میل

book-launch-of-HD-thumbاسلام آباد، ۲۳ اکتوبر: ممتاز سابق سفارت کاروں اور آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے مطابق قدرتی وسائل کی تقسیم کو موثر آبی سفارت کاری کے ذریعے بروقت حل نہ کیا تو جنگ کے خطرات بڑھتے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِاہتمام سابق وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی اشفاق محمود کی کتاب "ہائڈروڈپلومیسی" (Hydro-Diplomacy: Preventing War between Nuclear armed India & Pakistan) کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر کیا گیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ماہرین کا تحقیقی اداروں اور پالیسی ساز حلقوں کے مابین رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور چھاپیے ای میل

BRIپاکستان میں پالیسی سازی کے میدان میں کسی مربوط نطام کی عدم موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے ماہرین نے تحقیقی اداروں اور پالیسی ساز حلقوں کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ساتھ ہی اس امر کی طرف بھی توجہ دلائ کہ نوجوان تحقیق کاروں کو اپنے تحقیقی عنوانات کے لیَے مقامی موضوعات کا چناوَ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے 'تحقیقی موضوعات پر سوچ وچار(Brainstorming Research Ideas)' کے عنوان سے ہونے والے ایک سیمینار میں کیا جس کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے پروگرام آئ پی ایس لیڈ (IPS LEAD - The Learning, Excellence and Development Program of IPS) نے بتاریخ 14 اکتوبر 2018کیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں ایک خصوصی نشست چھاپیے ای میل

IPS---Dr-Mahmood--Ghazi-Memorialمعروف مفکر اور اسکالر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں 9 اکتوبر 2018 کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمود احمد غازی کے بھائ جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی تھے جبکہ دیگر شرکاءمیں ڈاکٹر وقارمسعود خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، ڈاکٹر محمد فاروقی، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر عتیق الظفر خان، سابق آئی جی طارق احمد لون، اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمٰن شامل تھے۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
”صدی کی سوداکاری“ پر ایک اجلاس چھاپیے ای میل

deal-of-the-century thumbانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے انٹرنی عبداللہ زبیر میر نے ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۸ء کو انسٹی ٹیوٹ کے زیرِاہتمام ایک اجلاس میں ”صدی کی سوداکاری“ کے عنوان سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی افراتفری کے بارے میں اپنا تحقیقی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنی پریزینٹیشن بعنوان ”صدی کی سوداکاری: امن کے لیے جدوجہد یا مزید افراتفری“ میں اعلان باالفور سے لے کر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ امن منصوبے کے بطور اعلان کی گئی سوداکاری کے تناظر میں فلسطین اسرائیل تنازعہ کی تاریخ بیان کی۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»

صفحہ: 1