صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - سیمینار اعجاز احمد قریشی (سابق وفاقی سیکرٹری ) کے ساتھ 'دا لیوِنگ اسکرپٹس'سیریز کی نشست English
اعجاز احمد قریشی (سابق وفاقی سیکرٹری ) کے ساتھ 'دا لیوِنگ اسکرپٹس'سیریز کی نشست چھاپیے ای میل

 Ejaz-Ahmed-Qureshi

سابق وفاقی سیکرٹری اعجاز احمد قریشی کے ساتھ آئی پی ایس کے پروگرام The Living Scripts  کا چھبیسواں اجلاس ۲ اور ۳۰ جولائی ۲۰۲۱ کو دو  نشستوں میں منعقد ہوا۔

قریشی نے اپنے خاندانی  پس منظر سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کے والد اور دادا دونوں محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے۔

اپنی تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سےحاصل کی لیکن بعد میں اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور منتقل ہوگئے۔ وہاں انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ایڈورڈز کالج پشاور سے مکمل کی اور اس کے بعد ایف سی  کالج لاہور میں داخلہ لے لیا۔

قریشی نے 1972 میں مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان کی سول سروسز میں شمولیت اختیار کی اور خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) سمیت کئی محکموں میں اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور صوبائی سیکرٹری کی ذمہ داریاں ادا کیں۔

اسپیکر نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیا جنہوں نے انہیں نصاب کے علاوہ  دیگرکتابوں کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی جس نے ان کی رائے میں آگے چل کر عملی زندگی  کے ہر پہلو میں ان کی بہت مدد کی۔