صفحہ اول بین الاقوامی تعلقات - عالمگیر معاملات کانفرنس رپورٹ - اسلام اور اصولِ انسانیت English
کانفرنس رپورٹ - اسلام اور اصولِ انسانیت چھاپیے ای میل

'اسلام اور اصولِ انسانیت' کے عنوان سے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز [آئ پی ایس]، اسلام آباد اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس [آئ سی آر سی]، اسلام آباد کی طرف سے 27-28 اگست 2020 کو منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس پر مبنی یہ رپورٹ کانفرنس کی پیش رفت، نتائج اور محاصلات پر روشنی ڈالتی ہے۔ پاکستان کے طول و عرض سے کانفرنس میں شریک اسلامی علماء ، ماہرینِ قانون، صحتِ عامّہ پر کام کرنے والے افراد، سماجی امداد کرنے والے مخیّر حضرات اور کارکن، اور انسان دوست تنظیموں کے نمائندوں کی تقاریر اور خیالات پر مبنی اس رپورٹ میں اصولِ انسانی کے مختلف پہلو وں کا نہ صرف اسلامی تعلیمات اور قانونی افکار کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے بلکہ عملی میدان میں ان کے پُر اثر استعمال پر بھی روشنی ڈالی گئ ہے۔ اس رپورٹ میں اصولِ انسانی کی اصولِ اسلام کے ساتھ مختلف ذاویوں سے ہم آہنگی پر گفتگو کرتے ہوئے ان میں موجود ممکنہ تضادات کو بھی زیرِ بحث لایا گیا جبکہ ان تضادات کو فکر و عمل کے ذریعے دور کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئ ہیں۔

 

Download