پاکستان میں مقیم افغان ۔ مشکلات ، مصائب اور آئندہ کا لائحہ عمل
|
(Afghans in Pakistan—Plight, Predicament and the Way Forward)
افغان مہاجرین پاکستان کی آبادی کا ایک قابل لحاظ حصہ ہیں۔ پاکستان کی معاشی، سماجی اور ثقافتی زندگی پران کے گہرے اثرات بھی ہیں۔یہ کتاب پاکستان میں افغان مہاجرین کے مسئلہ کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتی ہے۔ جون ۲۰۰۹ء میں آئی پی ایس میں اس موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس مسئلہ سے متعلقہ تمام فریقوں –یعنی مہاجرین کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کا ادارہ، مہاجرین کے دیکھ بحال کرنے والی دیگر انجمنیں، افغان مہاجرین، حکومت پاکستان اور حکومت افغانستان کے نمائندوں، اس مسئلہ پر تحقیق کرنے والے محققین اور دیگر اہل دانش–کو مدعو کیا گیا تھا۔ دن بھر کے اس سیمینار میں اس مسئلہ کے متنوع پہلو زیربحث آئے اور بہت سی عملی سفارشات تیار ہوئیں۔ اس کتاب میں ان تمام مباحث کو سمیٹ لیاگیا ہے۔
جواب دیں