بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین چھاپیے
refugeelaw
بین الاقوامی قانون برائے  مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین
خالد رحمان، فاکہہ محمود
ایڈیشن: 2010
ISBN: 978-969-448-099-2
صفحات:
109
قیمت: پاکستان میں 100 روپے
بیرون ملک: 12 امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

Contents

 

معاصر دنیا میں مہاجرین کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تحقیق اور مکالمے  کے حو الے سے نئی راہوں کی تلاش اور اس ضمن میں  قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے یہ مطالعہ آئی پی ایس کی ایک کاوش ہے ۔ اس کے عنوان " بین الاقوامی قانون برائے  مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین" سے ظاہر ہے کہ اس میں پناہ کے حو الے سے اسلامی تعلیمات اور روایات کا بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین کے ساتھ مو ازنہ کرتے ہوئے  ہم آہنگ مشترکہ نکات کی نشاندہی کی گئی ہے اور موجودہ صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے علمی اور عملی میدا ن میں قابل توجہ امور کا جائز ہ لیاگیا ۔اس مطالعہ کی اہم بات  یہ ہے کہ اس میں علمی گہرائی کے ساتھ موجودہ صورت حال کو واضح کیا گیاہے نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسئلہ کو حقیقی رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔  اس مطالعہ کی تیاری  کے لیے  یہ سیمینار آئی پی ایس نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ مل کر ۱۵ دسمبر ۲۰۰۹ءکو منعقد کیا تھا۔