بلوچستان کے اساتذہ کا مشاہداتی دورہ چھاپیے

 بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور دینی مدارس کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ 16 نومبر 2015ء کو ہونے والے اس علمی اور مشاہداتی دورے کا اہتمام بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے یوتھ ایمپاورمنٹ سیل نے کیا تھا۔

وفد کے شرکاء کو آئی پی ایس کے وژن، مشن اور کام کے بارے میں آئی پی ایس آؤٹ ریچ ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن کے ساتھ بھی شرکاء کی تبادلۂ خیال کی ایک نشست ہوئی جس میں عصری دنیا اور پاکستان سے متعلق مسائل و معاملات پر گفتگو کے علاوہ اس پہلو پر بھی توجہ مرکوز کی گئی کہ اساتذہ اور مذہبی رہنما آج کے جدید معاشرے میں کس طرح ایک مثبت اور مفید کردار انجام دے سکتے ہیں۔