صفحہ اول بین الاقوامی تعلقات - پاکستان اور پڑوسی ممالک بھارت اور تنازعۂ کشمیر سے متعلق پالیسی (پاکستان کی سیاست، مسائل اور نقطۂ نظر) English
بھارت اور تنازعۂ کشمیر سے متعلق پالیسی (پاکستان کی سیاست، مسائل اور نقطۂ نظر) چھاپیے ای میل

2018ء کے عام انتخابات کے تناظر میں اس جائزہ رپورٹ کے ذریعے بھارت اور تنازعۂ کشمیر سے متعلق مختلف امور پر پاکستان کی نمایاں سیاسی جماعتوں کا مؤقف جانچنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قومی زندگی کے ان اہم پہلوؤں کو جانچنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے چھ اہم سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلسِ عمل اور ایم کیو ایم کے 2018ء کے انتخابات کے لیے جاری کیے گئے منشوروں میں ان کی ترجیحات اور حکمتِ عملی کو سامنے رکھا گیا ہے۔