کتاب "حضرت محمدﷺکی اقتصادی تعلیمات” کےترک ترجمہ کی اشاعت

HZ

کتاب "حضرت محمدﷺکی اقتصادی تعلیمات” کےترک ترجمہ کی اشاعت

 آئی پی ایس کی شائع کردہ کتاب "حضرت محمدﷺکی اقتصادی تعلیمات” کاترکی زبان میں ترجمہ آئی پی ایس اور IGIAD کےباہمی اشتراک سے شائع کردیاگیاہے۔ رواں سال آئی پی ایس ۔ پریس اور IGIAD کےمابین ایک معاہدہ طےپایاتھا جسکے مطابق دونوں ادارے باہمی دلچسپی کےامور پرآپس میں تعاون جاری رکھیں گے، اس ترجمہ کی اشاعت اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے۔

معروف ماہرِاسلامی اقتصادیات محمد اکرم خان کی تالیف کردہ کتاب جوکہ ۱۹۸۹میں آئی پی ایس اور بین الاقوامی ادارہ برائےاسلامی اقتصادیات (آئی آئی آئی ای) کے باہمی تعاون سےشائع کی گئی تھی، کا ترک ترجمہ استنبول کی اِس غیرسرکاری تنظیم نےکیاہے۔

یہاں قابلِ ذکرپہلویہ ہےکہ یہ کتاب اقتصادی امورسےمتعلقہ مخصوص احادیث کےانتخاب بمعہ مستند حوالاجات پرمشتمل ہےاور اسکی ترتیب کامقصد اقتصادی امورسےمتعلقہ مسائل پرحدیث کی رومیں روشنی ڈالنا ہے۔

HZ

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے