تازہ ترین
سی پیک منصوبے کے ابتدائی ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں: چینی سفیر کا آئی پی ایس میں خطاب چھاپیے ای میل
سیمینار

CPEC” پاک چین تعلقات: سی پیک اور اس سے آگے “ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں 10اگست 2017ء کو منعقد ہونے والے سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیرسن وی ڈونگ نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی  کو اوّلین ترجیح دیتے  ہوئے یہ کوشش کی ہے کہ وہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنائے۔ پاکستان نے بھی ہمیشہ مشکل تعلقات میں بیرونی رکاوٹوں سے نمٹنے میں چین کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ چین کی اقوام متحدہ میں بحالی اس تعاون کی نمایاں مثال ہے۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام: 'دفتری کارکنان کے مسائلِ صحت' چھاپیے ای میل
تربیت اور ورکشاپ

session-on-health-thumbآئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیرِتحت یکم اگست ۲۰۱۷ کو آئی پی ایس میں ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیاجس کا مقصد شرکاء میں دفتری ماحول میں صحتمند زندگی کی اہمیت اوراصولوں کے حوالے سے آگاہی پیداکرنا تھا۔ اس موقع پر آئی پی ایس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےمعروف طبّی ماہراور آئی پی ایس ایسوسی ایٹ ڈاکٹر طارق خان نے ایک فرد کی زندگی میں جسمانی، ذہنی، روحانی اور جذباتی صحت کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی فرد کی پیشہ ورانہ فعالی اور ترقی مندرجہ بالا چار عناصر ہی کی مرہونِ منّت ہے جن میں کمی جسمانی تھکاوٹ، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جیسے موذی امراض کو جنم دے سکتی ہےجس سے بالاخراس کا معیارِکارگردگی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
"پاکستانی موجودہ تعلیمی صورتحال پرمشاورتی اجلاس کا انعقاد" چھاپیے ای میل
اِن ہاؤس

Consultation on education thumb1انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ ان ایجوکیشن اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے باہمی تعاون سے   آئی پی ایس میں مورخہ ۱۵ جولائی ۲۰۱۷ کو ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد موجودہ تعلیمی مسائل کےحل  کےلئیے منظّم اور مربوط اقدامات کی طرف پیش قدمی تھا۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
"پیشہ ورانہ اخلاقیات" چھاپیے ای میل
تربیت اور ورکشاپ

work ethics thumbآئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیرِتحت "پیشہ ورانہ اخلاقیات" کے نام سے مورخہ ۳ جولائی ۲۰۱۷ کو ایک تربیتی نشست کا اہتمام عمل میں لایا گیاجس کا مقصد ادارے کے ٹیم ممبران کی انفرادی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹرینر اور آئی پی ایس ایسوسئیٹ سید اکرام الحق نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخلاقی ضوابط اور رویوں کے معیارات کا وہ مجموعہ ہے جس کی پیروی ہر طرح کے ادارتی ماحول میں ضروری ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
مزید مضامین...
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»

صفحہ: 8