صفحہ اول سرگرمیاں English
تازہ سرگرمیاں
تحقیق کی ابلاغی مہارتوں سے تعارف پر مبنی نشست پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
تربیت اور ورکشاپ

researchآئی پی ایس کے ریسرچ اسٹاف اور ایسو سی ایٹس کے لیے تحقیق کی ابلاغی مہارتوں سے تعارف پر مبنی ایک نشست کا انعقاد ۲۵ مئی کو ہوا جس میں تربیت کے فرائض جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کی اسسٹنٹ پروفیسر اور جانز ہاپکنز سینٹر کی ماسٹر ٹرینر ثمینہ قریشی نے ادا کیے۔ آئی پی ایس لیڈ (لرننگ، ایکسیلینس اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام) کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں تحقیق کے لیے تین بنیادی ابلاغی مہارتوں:  تحقیقی مواد پڑھنے، لکھنے اور سننے کے بارے میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
آئندہ بجٹ میں انسانی ترقی اور بہبود کو فوقیت دی جائے پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

prebudget1انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد میں ۱۹ مئی ۲۰۱۶ کو منعقد ہونے والے ایک پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین اقتصادیات نے پاکستان کی اقتصادی شماریات کی زبوں حالی کا بڑا سبب حکومت اور آئی ایم ایف کی طرف سے اعداد و شمار میں غلط بیانی کو قرار دیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
”پاکستان چین تعلقات“ پر پاکستان اسٹڈی سینٹر پشاور اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی مشترکہ کانفرنس پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

peshawaruوفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق تمام معاملات کو شفاف رکھے اور ان کے بارے میں معلومات  کی آسان رسائی کو یقینی بنائے تاکہ اس کے ثمرات ملک کے تمام حصوں تک منصفانہ  پہنچ سکیں ۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ایک روزہ لیڈرشپ اور کیرئیر گائڈینس ورکشاپ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
تربیت اور ورکشاپ

iiuiآئی پی ایس لیڈ کے تحت لاء اسٹوڈنٹس کونسل کے ارکان کے لیے ۱۲ مئی کو ایک روزہ لیڈرشپ اور کیرئیر گائڈینس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ زندگی میں کامیابی کے لیے درکار مہارتوں اور کیرئیر کی منصوبہ بندی کے لیے دو دلچسپ تربیتی سیشنز کے علاوہ سینئر وکلاء کے ساتھ گفتگو کی نشست پر مبنی اس ورکشاپ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے ۷۰ سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»