صفحہ اول سرگرمیاں English
تازہ سرگرمیاں
پاک امریکا تعلقات: دوطرفہ، علاقائی اور عالمی صورتحال' 'ٹرمپ کےدور ِصدارت میں پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
کانفرنس

Pak-Us Relations under Trump thumb1آئی پی ایس میں منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں ٹرمپ  کے دورِصدارت میں پاک امریکہ تعلقات' کے مستقبل پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نشست کا انعقاد ۲۷ فروری ۲۰۱۷ کو  انسٹی ٹیوٹ کے بانی چیئرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی صدارت میں ہوا۔  سابق سیکرٹری خارجہ محمد اکرم ذکی، ایئر کموڈور (ر) خالد اقبال اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن کے علاوہ دیگر اہم شرکاء میں سابق سفیر سلمان بشیر ، سابق سفیر ایاز وزیر، سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان، سابق ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب محمد ریاض الحق، بیرسٹر سعدیہ عباسی ، بریگیڈیئر (ر) سید نذیر، ائر کموڈور (ر) خالد بنوری، سابق ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سعید احمد قریشی، ظیرالدین ڈار، سابق سیکرٹری پانی و بجلی اشفاق محمود شامل تھے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
ڈاکڑ محمود احمد غازی کی خدمات کے اعتراف میں علمی نشست پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
شئیرنگ انسائٹ

M.A.Ghaziڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن نے ۲۲-۲۳ فروری ۲۰۱۷ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک  بین الاقوامی کانفرنس بعنوان " علم و فکر، تعلیم، معاشرہ اور تمدن کی اسلامی تناظر میں تعمیر نو: ڈاکڑ محمود احمد غازی کی تعلیمی خدمات کا جائزہ" میں شرکت کی۔ 

مزید پڑھیے۔۔۔
 
آئمہ اورخطباء کا وفد پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
شئیرنگ انسائٹ

Delegation from DAWAH Academy Thumb1دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کی توسط سے  آئمہ اورخطباء کے ایک وفد نے ۲۱ فروری ۲۰۱۷ کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا۔ اس موقع پرایک تعارفی اجلاس میں انسٹیٹیوٹ کی تاریخ اور خدمات خدمات کے بارے میں وفد کے ارکان کو آگاہ کیا۔  

مزید پڑھیے۔۔۔
 
لیکچر سیریز: ”ایک تبدیل ہوتے عالمی اقتصادی نظام میں پاکستان کی معیشت“ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
لیکچر

IPS Lecture Dr Shahida Wazarat Thumb1آئی پی ایس کے جاری کردہ فیلوشپ پروگرام کے تحت نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت کے لیکچروں کی سیریز کا اہتمام کیا گیا۔ 14 سے 17 فروری کے دوران آئی پی ایس اور وفاقی دارالحکومت کی نمایاں یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والی اس لیکچر سیریز کا موضوع تھا ”ایک تبدیل ہوتے عالمی اقتصادی نظام میں پاکستان کی معیشت“۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 
مزید مضامین...
«شروعپیچھے12345678910آگےآخر»