صفحہ اول پاکستان - سیاست فاٹا کی آئینی حیثیت: خیبر پختونخواہ کے ساتھ انضمام کی تجویز - مسائل اورلائحہ عمل English
فاٹا کی آئینی حیثیت: خیبر پختونخواہ کے ساتھ انضمام کی تجویز - مسائل اورلائحہ عمل چھاپیے ای میل

 FATAکی ایجنسیاں  KPکے مختلف علاقوں سے فطری طورپر جڑی ہوئی ہیں۔ آمدورفت اور نقل وحمل کے حوالہ سے مواصلاتی نظام ہو اوریاخودعوام کے درمیان سماجی واقتصادی دائروں میں ربط وتعلق، ہرقبائلی ایجنسی کا KPمیں اس کے قریب ترعلاقہ سے براہ راست رابطہ موجود ہے۔ اس کے برعکس قبائلی ایجنسیاں اس طرح باہم مربوط اورجڑی ہوئی نہیں ہیں کہ انہیں انتظامی طور پر ایک یونٹ یاصوبہ بنایاجاسکے۔