صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکے شعبہ قانون کے ساتھ مفاہمتی یادداشت English
بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکے شعبہ قانون کے ساتھ مفاہمتی یادداشت چھاپیے ای میل

MoU with BU Dept of Law

آئی پی ایس اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ قانون کے درمیان 9 مارچ 2018ء کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس کا مقصد آئی پی ایس کے تحقیقی مجلّے پالیسی پرسپیکٹو  میں اُن منتخب پیپرز کی اشاعت کے معاملات طے کرنا ہے جنہیں ’بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین 2018‘ کے موضوع پر ہونے والی قومی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ یار رہے کہ یہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ قانون اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس (ICRC)کے زیرِاہتمام 27-26 ستمبر2018ء کو منعقد کی جائے گی۔