صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ محمد میاں سومرو کی والدہ کے انتقال پر پروفیسر خورشید احمد کا تعزیتی بیان English
محمد میاں سومرو کی والدہ کے انتقال پر پروفیسر خورشید احمد کا تعزیتی بیان چھاپیے ای میل

 Prof-Khurshid-condolence

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے چیئرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی والدہ محترمہ سعیدہ احمد میاں سومرو کے گذشتہ روز انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے 27 اکتوبر 2020 کو جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں  محترمہ کی بطور ڈسٹرکٹ ناظم جیکب آباد خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل  عطا فرمائے۔   (آمین)