صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ آئی پی ایس اور آر ٹی ایف ٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط English
آئی پی ایس اور آر ٹی ایف ٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط چھاپیے ای میل

 IPS-RTFT-MoU

۵ مارچ ۲۰۲۱ کو آئی پی ایس اور رابعہ اور طاہرہ فیملیز ٹرسٹ (RTFT) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کا نکتہ نظر باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کی راہ    ہموار کرنا ہے۔

 اس سلسلے میں تعاون کے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیق اور اشاعت کے منصوبوں کو انجام دینا، تحقیق و تجزیہ کو عام کرنا ، اسکالرز ، ماہرین اور پالیسی سازوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینا ، متنوع مضامین پر تربیت کا انعقادکرنا، مشترکہ ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی فراہمی کو ممکن بنانا اور ورکشاپس وسیمینارز کا انعقاد  اور ایک دوسرے کے ساتھ علم اور مہارت کا اشتراک شامل ہیں۔

 معاہدے پر آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ اور آر ٹی ایف ٹی کی جانب سے سید ابو احمد عاکف نے دستخط کیے۔