صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - شئیرنگ انسائٹ آئی پی ایس کی ’’عصری دنیا میں دعوۃ کی حکمت عملی‘‘ کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت English
آئی پی ایس کی ’’عصری دنیا میں دعوۃ کی حکمت عملی‘‘ کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت چھاپیے ای میل

 2022-10-25-Dr-Sufi-Hussain-at-Dawah-Conf

آئی پی ایس کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر غلام حسین صوفی نے 'عصری دنیا میں دعوۃ کی حکمت عملی (غیر مسلم مشنری سرگرمیوں کے تناظر میں)' کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی، جس کا اہتمام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی نے 25-26 اکتوبر 2022 کو کیا تھا۔

WhatsApp Image 2022-11-17 at 3.17.39 PMڈاکٹر صوفی نے اس موقع پر ایک مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا 'لبرل سیکولر این جی اوز کو عیسائی مشنریوں کے تازہ ترین اوتار کے طور پر دیکھنا'۔ کانفرنس کے ماہرین اور مقررین نے عمومی طور پر کانفرنس کے موضوع کے مطابق کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جن میں دعوت کے عصری تقاضے، جدید معاشرہ اور دعوتی حکمت عملی، عصر حاضر میں دعوت کو درپیش چیلنجز اور اسلام کے خلاف غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنا شامل ہیں۔