سی چوان یونیورسٹی کے وفد کی آمد

001

سی چوان یونیورسٹی کے وفد کی آمد

001

سی چوان یونیورسٹی، چیندو(چین)کےتین رکنی وفد نے۱۵مئی ۲۰۱۰ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شی جیان کی قیادت میں اس وفد میں یونیورسٹی میں قائم پاکستان اسٹڈی سنٹر کےڈائریکٹر پروفیسر چن جی ڈانگ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ ٹانگ ژی ہانگ شریک تھے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کےڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن نےمہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اکتوبر۲۰۰۹ء میںپاکستان اسٹڈی سنٹر (سی چوان یونیورسٹی)اورانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کےتحت مشترکہ طور پر اسلام آباد میں ایک ریسرچ سیمینارہوا تھا جس میں پیش کیےگئےجناب ا کرم ذکی کےمقالےکی بنیاد پر ایک کتاب دونوںاداروںنےانگریزی اورچینی زبان میںتیار کی ہے۔اس مقالہ کا عنوان ہے:’’آج اورکل کا چین:پاکستان سےتعلقات کی جہتیں‘‘اِس وفد کی آمد کےموقع پر جانبین نےانگریزی اورچینی زبان کی یہ کتاب رسماًایک دوسرےکو پیش کی اوردونوںاداروںمیںباہمی تعلق کو مزید تقویت دینےکےامکانات پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ادارہ کےلیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد اور ریسرچ کوآرڈی نیٹرسلیم ظفر بھی موجود تھے۔سی چوان یونیورسٹی میںقائم پاکستان اسٹڈی سینٹر اورانسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز دواہم ادارےہیںجن سےانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اپنےتحقیقی کاموںمیںباہمی ربط اور تعلق بڑھانےمیںخصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔اس ملاقات میںجانبین نےفعال تحقیقی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنےپراتفاق کیا۔خصوصاً ا سکالرز کا باہمی تبادلہ، مشترکہ طورپر سیمینار کا انعقاد اورمشترکہ طور پر کتاب کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان اسٹڈی سنٹر،پاکستان کی معیشت پر انگریزی میںشائع شدہ آئی پی ایس کی ایک کتاب چینی زبان میں شائع کرنے کا اہتمام کر رہا ہے۔ پاکستان کےسابق چیف اکانومسٹ فصیح الدین اورا کرم سواتی کی اس کتاب کا عنوان ہے:’’پاکستان کا معاشی سفر:نئےنظام کی ضرورت‘‘۔ امید ہےچینی زبان میںیہ کتاب اس سال جولائی میںچھپ جائےگی۔

 

 

002

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے