صفحہ اول تازہ سرگرمیاں - تربیت اور ورکشاپ ’زبانی تاریخ کی تحقیق کےتکنیکی پہلو ‘پر ورکشاپ English
’زبانی تاریخ کی تحقیق کےتکنیکی پہلو ‘پر ورکشاپ چھاپیے ای میل

 Workshop-on-Oral-History-Research-Techniques

آئی پی ایس ’ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر ۱۰ جولائی ۲۰۲۰ءکو’ زبانی تاریخ   کی تحقیق کے تکنیکی پہلو ‘ کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

بوسٹن میں یونیورسٹی آف میساچوسٹس میں معروف تاریخ دان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ثنا ہارون کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس ورکشاپ کا مقصد آئی پی ایس ریسرچ فیکلٹی سمیت  شرکاء کی  اس بات پررہنمائی کرنا تھا  کہ پالیسی اسٹڈیز میں زبانی تاریخ پر تحقیق کی اہمیت  کیا  ہے اور  زبانی تاریخ کے پروجیکٹ کامنصوبہ کیسے بنایا جائے۔ متعلقہ معلومات کو حاصل کرنے کے  لیےاس کے سوالنامے کو کس طرح تیار کیا جائے اور پھر کاروائی کو مؤثر انداز میں ریکارڈ پر لا کر کیسے تحریری شکل دی جائے اور اسے محفوظ بنایا جائے۔