آئی پی ایس اور چونگ کنگ انسٹیٹیوٹ آف گلوبل افئیرز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور چونگ کنگ انسٹیٹیوٹ آف گلوبل افئیرز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

سائنسی تحقیقی کے میدان میں باہمی تعاون اور تبادلہِ خیال کے لیے راہ ہموار کرنے کے کی غرض سے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اور چونگ کنگ انسٹیٹیوٹ آف گلوبل افئیرز، جو کہ چونگ کنگ، چین میں واقع بین الاقوامی مطالعات کے لیے پہلا غیر منافع بخش آزاد تھنک ٹینک ہے، نے 20 مارچ 2024 کو ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

آئی پی ایس کی طرف سے اس کے چئیرمین خالد رحمٰن اور چونگ کنگ انسٹیٹیوٹ آف گلوبل افئیرز کی جانب سے چونگ کنگ ہائی روم کلچرل ایکسچینج کو آپریٹیو لمیٹڈ کے صدر لی جیجن نے اس دستاویز پر دستخط کیے۔

پانچ سال کی ابتدائی مدت کے لیے مؤثر اور اس کے بعد قابل توسیع یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی مقالے لکھنے، تبادلے کے دوروں کی سہولت فراہم کرنے، اور سائنسی تحقیق کے شعبوں سے متعلق مکالمے اور بات چیت کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے