اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد مشرق وسطیٰ پہلے جیسا نہیں رہے گا: سابق سفیر سید ابرار حسین
یوتھ انٹیلیجنشیا کے زیر اہتمام 1 نومبر 2023 کو ‘اسپاٹ لائٹ: فلسطین ایشو’ کے عنوان سے ہونے والے آن لائن مباحثے میں آئ پی ایس کے وائس چئیرمین سیّد ابرار حسین اور ریسرچ آفیسر اسامہ حمید نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی نمائیندگی کی۔
سابق سفیر سیّد ابرار حسین نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کی سیاست اور علاقائی منظر نامے کا تجزیہ کیا۔ خاص طور پر اس معاملے پرعرب حکومتوں کے ردعمل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ پہلے جیسا نہیں رہے گا۔
اسامہ حمید نے تنازع پر جنوبی ایشیا کے ردعمل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی دہلی اور تل ابیب کی کٹّر قوم پرست حکومتوں کے درمیان پائ جانے والی نظریاتی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی مظالم پر بھارتی حکومت کی کھلی حمایت کسی کے لیے بھی حیران کن نہیں ہونی چاہیے، بالخصوص جبکہ اسرائیل پر حماس کے حملےسے مشرق وسطیٰ میں ہندوستانی اسٹریٹجک ڈیزائن کو نقصان پہنچا ہے۔
گفتگو کے دیگر شرکاء میں سفیر عبدالباسط، آصف لقمان قاضی، اور اویس انور وغیرہ شامل تھے۔
جواب دیں