‘اسلامک سوشل فنانس فار سوشل پروٹیکشن ان پاکستان’
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کی طرف سے جی آئ زی کے تعاون سے کی گئی سال بھر کی تحقیق پر مبنی رپورٹ ‘اسلامک سوشل فنانس فار سوشل پروٹیکشن ان پاکستان’،ملک میں اس موضوع پر کیا گیا پہلا بنیادی کام ہے۔ یہ تحقیق زکوٰۃ و عشر اور وقف قوانین کے جائزے، ان کی روشنی میں وضع کردہ نظام، پاکستان اور ملائیشیا میں اس نظام کے نفاذ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت پر مبنی ہے۔ نتیجتاً، اس مطالعہ نے اصلاحات کے لیے ٹھوس سفارشات پیش کی ہیں۔ یہ اسلامی سماجی مالیاتی اداروں کے کردار اور تاثیر کو بڑھانے کے لیے پالیسی مکالمے کی راہ ہموار کرتا ہے تاکہ عوام کے کمزور طبقات کے سماجی تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔
Download PDF |
جواب دیں