اسلامی سماجی مالیات پر آِئ پی ایس کا مطالعہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سینٹر فار ایکسیلینس فار اسلامک فنانس میں پیش
ایس زیبسٹ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر اور آئ پی ایس کے نان ریزیڈنٹ فیلو سلمان احمد شیخ نے اسلامک سوشل فنانس اسٹیک ہولڈرز کے ماہرین کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی، جس کی میزبانی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن – سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس، کراچی نے 16 نومبر 2023 کو کی تھی۔
سیشن کی صدارت جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، عالم جج، وفاقی شرعی عدالت اور رکن آئی پی ایس-نیشنل اکیڈمک کونسل نے کی۔
ڈاکٹر شیخ نے اس موضوع پر اپنے تحقیقی مطالعے کی جھلکیاں پیش کیں جو حال ہی میں آئی پی ایس میں منعقد کیا گیا تھا۔
پروگرام کے دیگر شرکاء میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، بیت الاسلام، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ، بنتِ قطب فاؤنڈیشن، سماجی کاروباری افراد، فنانس انڈسٹری کے ایگزیکٹوز اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔
جواب دیں