انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں "رابطہ” پروگرام کے اسکالرز کا دورہ
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS)، اسلام آباد نے 23 جون 2025 کو کراچی کی ریسرچ اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی (دارالعلم و التحقیق) کے "رابطہ” پروگرام سے وابستہ اسکالرز کے ایک وفد کی میزبانی کی۔
یہ وفد ڈاکٹر سید عزیز الرحمن کی قیادت میں آیا تھا اور اس میں ایسے اساتذہ اور محققین شامل تھے جنہوں نے روایتی مدرسہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد تحقیق میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ نشست کا انعقاد IPS کے ریسرچ فیلو، سید ندیم فرحت، نے کیا۔
مذاکرے میں قومی اور علاقائی حالات و واقعات پر گفتگو کی گئی اور پالیسی، تحقیق، اور عصری مسائل پر خیالات کے تبادلے کے لیے ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس سے قبل، شرکاء کو IPS کے وژن، تحقیقی ترجیحات، اقدامات اور نمایاں تحقیقی سرگرمیوں سے بھی متعارف کرایا گیا، جس کی تفصیل سید ندیم فرحت نے پیش کی۔
نشست کے اختتام پر، ڈاکٹر عزیز الرحمن نے IPS کی گرم جوش میزبانی اور علمی و فکری اعتبار سے مفید اور بامقصد نشست کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

