‘ایلیمنٹس آف بلیو اکانومی’ ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دستیاب ہے
آئی پی ایس پریس کی نئ کتاب ‘ایلیمنٹس آف بلیو اکانومی’ اب ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دنیا بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
آئی پی ایس پریس کی نئ کتاب ‘ایلیمنٹس آف بلیو اکانومی’ اب ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دنیا بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
ہمارے سیارے کو بجا طور پر ”بلیو سیارہ“ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا 71 فیصد پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ چنانچہ سمندری ماحول سے متعلق معیشیت کو ”بلیو اکانومی“ کہا جاتا ہے۔ یہ انسانی زندگی کے تقریباً تمام طبقات کے لیے بے حد اہم ہے لیکن اس کو وہ توجہ اور اہمیت نہیں مل سکی جس کی یہ مستحق ہے۔ تاہم اس کی اہمیت کا احساس وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ اس کتاب میں بلیو اکانومی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور سمجھنے میں آسانی کے لیے اسے 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کا آغاز بلیو اکانومی اور سمندروں کے جغرافیہ کی وضاحت سے ہوتا ہے۔ پھر بنی نوع انسان کے لیے سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سمندری تجارت اور اس سے متعلق عالمگیریت ، آبی گزرگاہوں، اندرون ملک آبی گزرگاہوں ، بحری جہازوں اور ان کی اقسام ، جہاز سازی، بندرگاہوں، ماہی گیری، سمندری وسائل، سمندری اور ساحلی علاقوں جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیاحت ، آئی ایم او سمیت سمندروں کا قانون، سی پیک کی اہمیت اور سمندری وسعت پر منصوبہ بندی بھی عنوانات میں شامل ہیں۔
جواب دیں