‘بہترین بنیئے’ ۔ ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام
"آپ اپنےساتھ بیشتروقت گزارنےوالے۵افرادکااوسط ہیں۔ اچھےلوگوں کےساتھ وقت گزارناآپکی شخصیت میں مثبت پہلوؤں کواجاگرکرنےکاباعث ہے۔ یہ ایک مسّلم حقیقت ہےکہ کامیابی ہی مزیدکامیابیوں کو جنم دیتی ہےلہٰذاکامیاب لوگوں کےحلقۂ احباب میں شمولیت آپ کےلیئےکامیابی کےدروازے کھولسکتاہے”۔
ان خیالات کا اظہارمعروف ماہرِٹریننگ اور ڈویلپمنٹ سردارخالدمحمودنےانسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزکےزیرِاہتمام ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران خصوصی گفتگومیں کیا۔ اس پروگرام کاانعقاد ۹اکتوبر۲۰۱۷ کو "بہترین بنیئے” کےعنوان سےکیاگیاتھااور اسکامقصدادارےکےکارکنان کی شخصیت سازی تھا۔
انہوں نےشرکاءسےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ اگر وہ اپنی ذات میں بہتری کےخواہاں ہیں تو انہیں اپنی کمزوریوں سےمنظم انداز میں نمٹناچاہیئےتاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھارپیداکرسکیں۔ انہوں نےمزیدکہاکہ ہمیں شکرگزاری اوراحسان مندی کا رویہ اپنانا چاہیئے، حسداوردیگرخرافات سےہرممکنہ اجتناب کرناچاہیئےاورتعلقات کی مضبوطی اوراستحکام کیلیئےہردم کوششاں رہنا چاہیئے۔ مزیدیہ کےدوسروں کی خامیوں کوخودپرہرگزاثراندازنہ ہونےدیں، جذبات کےکھاتہ میں مثبت چیزوں کا اضافہ کرتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ اسےمنفی روؤیوں اوراشیاءسےپاک بھی کرتےجائیں۔
کامیابی کےبنیادی اجزاءسےمتعلق گفتگوکرتےہوئےانکاکہناتھاکہ دورِجدید میں کامیابی کےحصول کےلیئےضروری ہےکہ ہم اچھاسننےاوراچھاپڑھنےکی عادت اپنائیں۔
جواب دیں