بیجنگ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

dgchinat

بیجنگ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

 چین کے ادارے چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز (CIIS) کی دعوت پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے بیجنگ میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ 25 اور 26 نومبر 2015ء کو ہونے والی اس کانفرنس کا عنوان تھا:
”بنڈونگ کی سوچ کو آگے بڑھانے کا عمل – –  ایشیا افریقہ تعاون کا نیا دور“

خالد رحمٰن نے اس کانفرنس میں ”پائیدار ترقی کے اہداف اور جنوب-جنوب تعاون“ کے موضوع پر ایک پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی خطے کے ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ محض پسند کی بات نہیں تھی بلکہ یہ وقت کا تقاضا تھا۔ ان کے خیال میں اس پہلو سے جن امور پر توجہات مرکوز کی جانی چاہییں، ان میں غربت کا خاتمہ، ناخواندگی اور بیماریوں سے جنگ، معاشی فیصلے کرنے کے نظام میں بہتری کی کوششیں، انسانی وسائل اور معاشی ڈھانچے کی ترقی، اداروں کی ترقی اور مضبوطی نیز مشترکہ اقدامات کو آسان اور قابلِ عمل بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریم ورک کی تشکیل   شامل ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جنوب-جنوب تعاون کے لیے خطے کے ممالک پر یہ لازمی ہونا چاہیے کہ خطے کے اندر سکیورٹی اور ترقی کے امور میں حائل رکاوٹوں کو باہمی تعاون سے مل جل کر دُور کریں تاکہ پائیدار امن اور ترقی کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں موجود مذہبی وابستگی رکھنے والے گروہوں کو بھی اس کام میں شریک کیا جائے اور ان کی استعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اس امر سے حقیقی ترقیاتی عمل کو لازماً تقویت ملے گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے