حسن صہیب مراد انتقال کر گئے

hasan-suhaib-murad

حسن صہیب مراد انتقال کر گئے

 2017-10-07 NAC Annual Meeting 1

ڈاکٹر حسن صہیب مراد ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸ء کو سڑک کےایک خوفناک  حادثے میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ ڈاکٹر حسن صہیب یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور کے بانی چیئرمین اور آئی پی ایس گورننگ باڈی، ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل اکیڈمک کونسل کے سینئر رکن تھے۔

وہ سوموار کو سوست گلگت بلتستان میں ایک سیمینار میں شرکت کے بعد واپس لاہور آرہے تھے کہ اس اندوہناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر حسن صہیب مراد ایک بصیرت افروز علمی شخصیت تھے جنہوں نے تیس سال تعلیمی اور انتظامی امور میں بسر کیے۔ انہوں نے ۱۹۹۰ء میں UMT کی بنیاد ڈالنے کے بعد ILM ٹرسٹ کے سائے تلے سکولوں اور کالجوں کے ایک پورے نیٹ ورک کو تشکیل دیا۔

وہ پاکستانی اداروں میں نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NBEAC)، ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (AFAQ) اور ایسوسی ایشن آف مینیجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین تھے۔ جبکہ یونیسکو کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف یونیورسٹیز کے ممبر تھے۔ یہ ایسوسی ایشن دنیابھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور تنظیموں کی ایک اہم عالمی تنظیم ہے۔

حسن صہیب مراد کا آئی پی ایس سے تعلق ۲۰۰۰ء کے ابتدائی دور میں قائم ہوا جس کے بعد وہ انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ باڈی اور نیشنل اکیڈمک کونسل (NAC) کا ایک لازمی حصہ رہے۔ انسٹی ٹیوٹ پالیسی ریسرچ اور ڈائیلاگ کے میدان میں ان کے مرکزی کردار سے رہنمائی حاصل کرتا رہا۔ ان کی وفات  سے ایک   بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے