حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سے قیادتی اسباق

leadership-thumb

حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سے قیادتی اسباق

Leadership Lessons from the Prophets Seerah

آئی پی ایس ٹیم کے تربیتی پروگرام کے زیرِتحت انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں یکم جون >۲۰۱کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا "حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سے قیادتی اسباق” ۔ تربیتی نشست کا مقصد ادارے کے ٹیم ممبران کو حضورﷺکی زندگی کےبطور ایک کامیاب رہنماء روشن  اور سبق آموذ پہلوؤں سے متعارف کروانا تھا۔

 

سی ای او، یوتھ امپیکٹ اور معروف ٹرینرعبدالصمد خان نے اپنےخطاب میں حضورﷺ کےبحیثیت ایک کامیاب رہنماء کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضورﷺ کی قیادتی زندگی کو مندرجہ ذیل چار مراحل میں تقسیم کرتے ہوئےہر ہر مرحلے پر سیر حاصل تجزیہ کیا

 

۱- ایک رہنماء کی تشکیل

۲- کردار بحیثیت رہنماء

۳- مذید رہنماؤں کی تربیت

۴- بعدازوصال اثرات

 

ان کے مطابق حضورﷺ کی حیاتِ طیبہ نہ صرف نجی تربیت کے لئیے مثالی ہےبلکہ پیشہ ورانہ ترقی  سے متعلق اسباق سے بھی معمور ہے۔ مزید یہ کہ حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ ہمیں ہماری  بطورِ قائد حیثیت کوجانچنے کا سنہری موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 

ایگزیکٹو پریذیڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمٰن نے اپنے اختتامی کلمات میں جہاں حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ سےرہنمائی کے حصول کی اہمیت پر زور دیا وہاں اس امر کی یقین دہانی بھی کرائی کہ آئی پی ایس مستقبل میں بھی ادارے کے ٹیم ممبران کی ذاتی صلاحیتوں کو نکھارنےاور پیشہ ورانہ تربیت کے لئیےاس طرح کی تر بیتی نشستوں کااہتمام عمل میں لاتا رہے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے