‘رابطہ’ پروگرام کے وفد کا آئی پی ایس کا دورہ ۔
آئی پی ایس نے ۱۳جون ۲۰۲۳ کو کراچی میں قائم ریسرچ اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی (دارالعلم والتحقیق) کے ‘رابطہ’ پروگرام کے علماء کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر سید عزیز الرحمٰن کر رہے تھے۔ وفد میں اساتذہ اور اسکالرز شامل تھے جنہوں نے اپنی مدرسہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تحقیقی ڈگریاں حاصل کیں۔
پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک آؤٹ ریچ، آئی پی ایس، اور سید ندیم فرحت، ریسرچ فیلو، آئی پی ایس، نے وفد کے ارکان کے ساتھ دو حصوں میں گفتگو کی: پہلےحصے میں پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے تحقیق اور پالیسی کے عمل پرگفتگو کی ، اور دوسرےحصے میں صنفی مسائل اور نوجوانوں کے درمیان ایگنوسٹی سزم پر بحث کی گئی ۔
ڈاکٹر فخر الاسلام نے اسکالرز کو آگاہ کیا کہ تحقیقی مطالعہ کا مقصد کسی مسئلے کا حل نکالنا ہونا چاہیے۔ ایک ریسرچ اسکالر کو بین الاقوامی، قومی، علاقائی اور ادارہ جاتی مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ علم اور تحقیق کے ذریعے مسائل کی طرف توجہ دلانے اور حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
گگفتگواس میں اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی کے عمل میں پائی جانے والی کوتاہیوں کی وجہ سے بہت سے معاملات پر توجہ نہیں دی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قانون ساز اکثر ان بل کے مندرجات سے بھی بے خبر ہوتے ہیں جسے وہ منظور کرتے ہیں۔ نتیجتاً، قوانین اور پالیسیاں بغیر کسی پیشگی غور و فکر کے منظور ہو جاتی ہیں ۔ سماجی ذمہ داری کے طور پر، معاشرے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول ریسرچ آرگنائزیشنز، مذہبی اسکالرز، اساتذہ، ماہرین تعلیم، اور قانون ساز، جو نوجوانوں کے ذہنوں کی تشکیل کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، کو نقصان دہ پیش رفتوں پر نظر رکھنی چاہیے اور اُن کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
دوسرے حصے میں، اسکالرز کے ساتھ گفتگو کی گئی کہ کس طرح صنفی مسائل اور نوجوانوں میں ایگنوسٹی سزم جیسے عصری مسائل حل کیےجائیں۔
آخر میں، ڈاکٹر سید عزیز الرحمٰن نے علماء کرام کی میزبانی کرنے اور بصیرت انگیز گفتگو اور خیالات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آئی پی ایس کا شکریہ ادا کیا۔
جواب دیں