سوشل سائنسز کے میدان میں مقامی طرزِ تحقیق کی ضرورت

سوشل سائنسز کے میدان میں مقامی طرزِ تحقیق کی ضرورت

IPS LEAD – the Learning, Excellence and Development Program of IPS نے  AIESEC-NUST  کے ساتھ اشتراک سےایک آن لائن اجلاس کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا  ‘Indigenization of Research in Social Sciences’  ، جو کہ    آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ‘Indigenization of Policy Research in Pakistan’کا حصہ تھا۔

Indigenization-of-Research-in-Social-Sciences 

IPS LEAD – the Learning, Excellence and Development Program of IPS نے  AIESEC-NUST  کے ساتھ اشتراک سےایک آن لائن اجلاس کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا  ‘Indigenization of Research in Social Sciences’  ، جو کہ    آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ‘Indigenization of Policy Research in Pakistan’کا حصہ تھا۔

اس سیشن سے، جس  میں اسکول آف سوشل سائنسز -NUST(SSS) سےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے شرکت کی ، چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے خطاب کیا ۔انہوں نے شرکاء کو ان کی آنے والی تحقیقی اسائنمنٹس کے لیے کچھ ممکنہ موضوعات کا ذکر کرتے ہوئےکسی بھی معاشرے کے لیے تحقیق کی ضرورت اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

رحمٰن نے اپنی کلیدی تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی کہ تمام ترقی یافتہ اقوام کو تحقیق کے ایک مضبوط کلچر نے آگے بڑھایا ہے جس کے باعث  وہ اپنے معاشروں میں ترقی کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ معاشرتی علوم میں تحقیق کے متحرک اور استدلالی کلچرکے بغیر، کوئی بھی ایسا نظریاتی نقطۂ نظر اور تجرباتی تحقیق پیدا نہیں ہوئی ہے  جس پر قومی اور علاقائی سطح کی پالیسی سازی مستحکم ہو – لہٰذا ، فکری طور پر مربوط اور پالیسی پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے معاشرتی علوم کے مختلف شعبوں کے اسکالرز کے مابین مستقل اور معنی خیز گفتگو ضروری ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ معاشرتی سائنس کی تحقیق کے ساتھ ساتھ عنوانات اور طریقوں کا انتخاب کسی بھی ملک میں تحقیق  کے ماحول کی عکاسی کرتا ہے ، اسی لیے یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی عصری اور ابھرتی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور انہیں حل کرنے کے لیے پاکستان اپنے تحقیقی کلچر میں تبدیلی لائے۔ اس سے نہ صرف ملک کو درپیش سماجی و معاشی ، سیاسی اور ثقافتی چیلنجوں کا مقابلہ ہو سکے گا بلکہ موجودہ طریقہ کار ، تکنیک اور تصوراتی نمونوں کا جائزہ بھی  لیا جا سکے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے