عوامی نشریات میں اخلاقیات: سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ایک بحث
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک حالیہ فیصلے میں نشریاتی مواد پر نظر ثانی کے قانونی طریقہ کار کی تشریح اور عوامی اخلاقیات کےمعنی کی وضاحت کی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی تمہید میں موجود ‘برداشت’ کے اصول کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے میں میڈیا ریگولیٹرز کو کسی بھی نشریاتی مواد پر نظر ثانی کے لیے اس تمہیدی اصول کو مد نظر رکھنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم مسئلہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین میں دئیے گئے ‘برداشت’ کے اس اصول کو اس کے سیاق و سباق سے الگ کر دیا ہے جو اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اس اصول کے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے اس فیصلے میں جو آئینی تناظر بیان کیا گیا ہے اس میں کچھ غیرمعمولی قابل اعتراض نکات ہیں۔ اس مسئلے پر یہ مضمون ملک کے آئینی فریم ورک کے تناظر میں اس فیصلے پر مختصر بحث کرتا ہے اور سپریم کورٹ کو اس پر نظرثانی کرنے کی تجویز دیتا ہے ۔
Download PDF |
جواب دیں