لیجا کے سیمینار میں بجلی کے بڑھتے نرخوں اور اس کے اثرات پر آئ پی ایس کے مطالعے کے نتائج کی بازگشت
لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ایل ای جے اے) نے 6 نومبر 2023 کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا، جس میں بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صارفین پر ان کے دور رس اثرات، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی وصولی، اور گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے بحران جیسے اہم مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اس گفتگو کا حوالہ ‘بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا صارفین کے رویے پر اثر’ کے موضوع پرآئی پی ایس کی تحقیقی رپورٹ تھی ۔
سیمینار میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیئرمین حافظ محمد نعمان، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے سابق ایم ڈی اور توانائی کے ماہر طاہر بشارت چیمہ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے سی ای او شاہد حیدر ، کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز عمران رانا ، ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور ، اور لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ایل ای جے اے) کے صدر محمد سدھیر چوہدری جیسی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
سینئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور آئی پی ایس کی انرجی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ممبر امینہ سہیل نے عوام کی مالیاتی پہنچ سے بڑھ کر بجلی کے نرخوں میں اضافے کے رجحان پر روشنی ڈالی ، جو بالآخر ڈسکوز کی وصولی کی شرح میں تیزی سے کمی کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں معاون عوامل پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
اجتماعی طور پر، ان ماہرین نے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے، ٹیرف کے ڈھانچے پر مکمل نظرثانی اور تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے اندر کارکردگی میں اضافے کی وکالت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء کے درمیان اتفاق رائے یہ تھا کہ صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنے، ڈسکوز کی وصولیوں کو مستحکم کرنے اور گردشی قرضوں کے بحران کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرنے کے لیے فوری اور اسٹریٹجک اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
جواب دیں