محمد میاں سومرو کی والدہ کے انتقال پر پروفیسر خورشید احمد کا تعزیتی بیان
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے چیئرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی والدہ محترمہ سعیدہ احمد میاں سومرو کے گذشتہ روز انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 27 اکتوبر 2020 کو جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ کی بطور ڈسٹرکٹ ناظم جیکب آباد خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
جواب دیں