مرحوم ایمبیسیڈر[ر] محمد اکرم ذکی کی یاد میں تقریب کا انعقاد
انسٹیٹِوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے ۳۰ دسمبر ۲۰۱۷ کو مرحوم ایمبیسیڈر[ر] محمد اکرم ذکی کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کا مقصد مرحوم کی ملک کے لیے کی گئ بے نظیر خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب سے ایمبیسیڈر[ر] اشرف جہانگیر قاضی، ایمبیسیڈر[ر] ایاز وزیر، ایمبیسیڈر[ر] قربان، بریگیڈیئر[ر] سید نذیر، پلاننگ کمیشن کے سابق چیئر مین سعید احمد قریشی، اکادمی ادبیات کے موجودہ چیئرمین قاسم بگھیو، سندھ پولیس کے سابق آئ جی شعیب سڈل، سماجی رہنما حبیب اورکزئ، پروفیسر ڈاکڑ ساجد خاکوانی اور ایڈووکیٹ بلال کے علاوہ آئ پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمان اور مرحوم ایمبیسیڈر[ر] اکرم ذکی کی اہلیہ بیگم طاہرہ جہاں ذکی نے بھی خطاب کیا۔
خیال رہے کہ مرحوم ایمبیسیڈر[ر] اکرم ذکی، جو۳۰ نومبر ۲۰۱۷ کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، ۱۹۵۴ سے ۱۹۹۳ تک تقریبا ۴ دہایئوں تک سفارتکاری کے میدان میں مختلف ممالک میں پاکستان کی نمایئندگی کرتے رہے۔ اسکے علاوہ مرحوم نے علمی میدانوں میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ ، ایمبیسیڈر[ر] محمد اکرم ذکی انسٹیٹِوٹ آف پالیسی اسٹڈیز[آئ پی ایس] کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے سینیئر رکن بھی تھے۔
تقریب میں مرحوم کی ذات کے حوالے سےمختلف پہلووَں پرروشنی ڈالنے کے علاوہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ ان کی دی گئ رہنماَئ کی روشنی میں ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جاَےَ گا۔
جواب دیں