مغرب اور اسلام [شمارہ نمبر 48]: حجاب، قانون اور مسلم شناخت

مغرب اور اسلام [شمارہ نمبر 48]: حجاب، قانون اور مسلم شناخت

مدیر: ڈاکٹر انیس احمد
جلد: 23
شمارہ: 48
زبان: اردو
صفحات: 182
قیمت: 1000 روپے [پاکستانی]
سبسکرپشن:

فہرستِ مضامین

تعارف

مغربی تہذیب کی بنیادی اقدار میں سے ایک اہم اور بنیادی قدر فرد کی آزادی ہے۔ لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں بالعموم اور حالیہ برسوں میں بالخصوص حجاب سے متعلق مغربی حکومتوں، اداروں اور بعض اہلِ علم کا رحجان خود مغرب ہی کی اس قدر سے متصادم محسوس ہوتا ہے۔

جیسے جیسے مسلم تارکینِ وطن نے مغربی ممالک کا رخ کیا ہے، مغربی معاشروں، اہلِ دانش اور حکومتی قوانین میں حجاب کے خلاف شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم خود مغرب میں اس رجحان اور اس کی نشان دہی کرتے اقدامات پر تنقید کرنے والا ایک طبقہ بھی موجود ہے۔

اس مجموعے میں شامل علمی مضامین اسلاموفوبیا، برقع، حجاب اور مسجد کے میناروں کی تعمیر پر مغربی ممالک اور بعض مسلم ممالک میں عائد پابندیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ مضامین اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ مغرب میں فرد کی آزادی کے مجموعی تصور کے باوجود حجاب سے متعلق الجھن کا مسلسل مظاہرہ کیوں ہو رہا ہے۔ نیز یہ کہ مغربی ممالک میں حجاب سے متعلق قوانین اور انتظامی اقدامات ان ممالک کے مسلم شہریوں، تارکینِ وطن اور سیاحوں کے لیے کس نوعیت کی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ مغربی فکر کے زیرِ اثر لادینی تعبیر کو اپناتے ہوئے بعض مسلم ممالک بھی مسلم خواتین پر لباس کے حوالے سے پابندیاں لگا رہے ہیں اور بظاہر مسلم معاشرت، ثقافت اور تہذیب پر لادینی اقدار کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اس مغربی بیانیے کا مقابلہ اور تردید اس کے نقدواحتساب کے ساتھ قرآن و سنت کے دلائل اور مسلم ماہرینِ معاشرتی علوم کے غیرمعذرت خواہانہ بیانیے ہی سے ہوسکتی ہے۔ مسلمان اہلِ علم جب تک اپنا بیانیہ ان زمینی حقائق کے شعور کے ساتھ علمی دلائل کی بنیاد پر پیش نہیں کریں گے، مسلمان نوجوان مرد و خواتین مغربی بیانیہ سے متاثر ہوکر دین کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار رہیں گے۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے