وائس چئیرمین آئی پی ایس کا پاکستان اور افغانستان کے مابین موًثر بارڈر مینیجمنٹ اور عوامی سطح پر رابطوں کی اہمیت پر زور
آئی پی ایس کے وائس چیئرمین سابق سفیر سید ابرار حسین نے 23 جولائی 2024 کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے زیر اہتمام ‘پاک افغان تعلقات: چیلنجز اور مواقع’ کے عنوان سے منعقدہ گول میز میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وی سی آئی پی ایس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر سفارتی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بارڈر مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے علاقائی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں افغان عبوری حکومت کی مدد کریں۔
جواب دیں