ورکشاپ برائے تخلیقی تحریر | یوتھ وائسز: شیپنگ ٹومارو تھرو ورڈز

ورکشاپ برائے تخلیقی تحریر | یوتھ وائسز: شیپنگ ٹومارو تھرو ورڈز

نوجوان لکھاریوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور نقطہ نظر کو بامعنی انداز میں لکھنا سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے آئی پی ایس لیڈ (آئی پی ایس کے لرننگ، ایکسیلینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام) نے  29 اکتوبر 2024 کو تخلیقی تحریری مہارتوں پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ، جس کا عنوان تھا ‘یوتھ وائسز: شیپنگ ٹومارو تھرو ورڈز’۔

اس کوشش کا مقصد مصنفین کی آنے والی نسل کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ملک میں فکر اور تخلیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اس تقریب کی قیادت مصنف، سابق وفاقی سیکرٹری اور آئی پی ایس  کی نیشنل ایڈوائزری کونسل (این اے سی) کے رکن سید ابو احمد عاکف نے کی، جبکہ انڈیگو ویڈیو گیمز کے سی ای او فیضان رسول اور لینگویج ٹرینر اور فری لانس ایڈیٹر زوہا کھوکھر نے اس ورکشاپ کے پریکٹیکل سیشنز کروائے۔

اس ورکشاپ نے، جو طلباء، نوجوان پیشہ ور افراد، اور لکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی، تخلیقی اظہار پر زور دیا اور شرکاء کو اپنی تحریر کے شوق کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ اس نے تنقیدی سوچ کی اہمیت کو ایک بنیادی مہارت کے طور پر اجاگر کیا اور نوجوان مصنفین کو تخلیقی اظہار کے لیے بہتر عکاسی کرنے والے طریقہ کار کو اپنانے کے لیے تیار کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے