پاکستان کے گمراہ کن نقشے: حقائق اور اثرات
آئی پی ایس میں 16 جولائی 2019 کو ‘پاکستان کے گمراہ کن نقشے : حقائق اور اثرات’ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا تاکہ لوگوں میں اس سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس اجلاس کا مقصد ایسے نقشوں سے متعلق گہرا شعور بیدار کرنا تھا جو انٹرنیٹ اور دیگر پلیٹ فارموں پر پھیلے ہوئے ہیں جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں کو پاکستان کاحصہ بنا کر پیش نہیں کیا گیا۔
آئی پی ایس میں 16 جولائی 2019 کو ‘پاکستان کے گمراہ کن نقشے : حقائق اور اثرات’ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا تاکہ لوگوں میں اس سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس اجلاس کا مقصد ایسے نقشوں سے متعلق گہرا شعور بیدار کرنا تھا جو انٹرنیٹ اور دیگر پلیٹ فارموں پر پھیلے ہوئے ہیں جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں کو پاکستان کاحصہ بنا کر پیش نہیں کیا گیا۔ اس اجلاس میں بنیادی طور پر بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں نقشوں سے متعلق قانونی پہلووں،خصوصا پاکستان اور ہندوستان کے سرکاری نقشوں کی تیاری، ان کے پھیلانے کے انداز اور تقسیم کے طریقہ کار میں طے کردہ پروٹوکول کو اختیار کرنے نہ کرنے پر تبادلہِ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ ان غلط اور گمراہ کن نقشوں کے نفسیاتی اثرات اور پاکستان کی طرف سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان گمراہ کن نقشوں کو روکنے پر اختیار کیے گئے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوِئی۔
جواب دیں