پیشہ ورانہ مہارت اور تعمیری تنظییمی کلچرپر آئی پی ایس میں ٹیم ڈویلپمنٹ سیشن
پیشہ ورانہ معیارات، احتساب، اور مؤثر بات چیت کو قائم رکھنا ایک پیداواری، معاون، اور باہمی تعاون پر مبنی تنظیمی کلچر کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔ یہ عوامل ادارے کی مجموعی کامیابی اور پائیداری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بات انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لرننگ، ایکسیلنس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام آئی پی ایس لیڈ کے زیرِ اہتمام 3 اکتوبر 2024 کو ہونے والے ایک ٹیم ڈویلپمنٹ سیشن میں سمجھائی گئی۔
ٹرینر اور آئی پی ایس ایسو سی ایٹ سردار خالد محمود کی نگرانی میں کرایا گیا یہ سیشن پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے اور کام کی جگہ پر اخلاقی معیارات کی پابندی کو تقویت دینے پر مرکوز تھا۔
سیشن کے دوران، شرکاء نے پیشہ ورانہ رویّوں کے اہم پہلوؤں پر غور کیا، اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیارات کے ساتھ احتساب، اور مؤثر بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سردار محمود نے شرکاء کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور ٹیم ورک کی حرکیات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ یہ سرگرمیاں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اور ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے سازگار کام کا ماحول پیدا کرنے کے پیشِ نظرنظر تیار کی گئی تھیں۔
جواب دیں