ڈاکٹر طاہر امین کی یاد میں ہم عصروں کی تعزیتی نشست
انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر امین کی یاد میں ان کے ہم عصر دانشوروں ، سینیئر محققین اور علمی میدان سے وابستہ ممتاز شخصیات کے ساتھ 3 مئ 2019 کو ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کے شرکاء میں ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، چیئرمین گیلپ پاکستان، خالد رحمٰن، ایگزیگٹیو پریزیڈنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد، ڈاکٹر طاہر حجازی، وائس چانسلر، مسلم یوتھ یونیورسٹی، ڈاکٹر نذیر حسین، ڈائریکٹر اور پروفیسر، اسکول آف پالیٹیکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، قائدِ اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد، ڈاکٹر محمد اسلام، وائس پریزیڈنٹ، اقراء یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس، نثار باجوہ، سابق ڈائریکٹر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد، سابق سفیر ایاز وزیر، سابق سفیر محمد عاقِل، ائیر کموڈور [ر] غلام مجدد بٹ، آیئر یونیورسٹی، اسلام آباد، سابق سفیر تجمل الطاف، اور ڈاکٹر امین کے قریبی عزیز ائیر مارشل [ر] اطہر بخاری اور کرنل [ر] شاہد بخاری شامل تھے۔
یہاں پر یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر طاہر امین مرحوم انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے بانی ممبران میں سے ایک تھے اور 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں وہ انسٹیٹیٹوٹ کی تحقیقی ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے وابستگی کے دوران میں انہوں نے کئ تحقیقی مقالوں کے علاوہ کشمیر، افغانستان اور پاکستان کے داخلی موضوعات پر تین کتُب بھی شائع کیں ۔
آئ پی ایس کے ساتھ وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر امین مُلک کی کئ جامعات میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے جن میں بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بطور وائس چانسلر اور قائدِ اعظم یونیورسٹی کے اسکول آف پالیٹیکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیزکے ڈاِریکٹر کے طور پر ان کی خدمات خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
جواب دیں