یو نیورسٹی آف کراچی میں سمندری تحقیق پر انٹرایکٹو سیشن
آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشن نوفل شاہ رخ ، آئی پی ایس کی غیر مقیم ریسرچ فیلو اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) اسلام آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملیحہ زیبا خان نے ۱۶ فروری ۲۰۲۱کو یونیورسٹی آف کراچی کے اسٹاف کلب کا دورہ کیا اور ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان میں سمندری تحقیق کوایکتعلیمی شعبےکے طور پر فروغ دینا ہے۔
سیشن کا اہتمام میری ٹائم اسٹڈی فورم (NSF) نےیونیورسٹی آف کراچی کےآفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے اشتراک سے کیا تھا۔
انٹرایکٹو سیشن، جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ، کا مقصد سمندری امور کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور میری ٹائم سیکیورٹی اور ڈپلومیسی ، قانون اور پولیسنگ ، نیلی معیشت ، ساحلی برادری ، سمندری ماحول ، حیاتی نظام اور پائیدار ترقیاتی اہداف ( SDGs) سے متعلق موضوعات پرتحقیق اور تحریر کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
جواب دیں