آئی پی ایس اوربحریہ یونیورسٹی کا تحقیق کے میدان میں اشتراک ِعمل کا فیصلہ
تحقیق، صلاحیت کار میں اضافہ، وسائل کے اشتراک اور اشاعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا مقصدسامنے رکھتے ہوئے آئی پی ایس نے 12 جنوری 2023 کو بحریہ یونیورسٹی ، اسلام آباد کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
ایم او یو پر خالد رحمٰن ، چیئرمین، آئی پی ایس، اور ریئر ایڈمرل نوید رضوی، ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے دستخط کیے۔ جبکہ، ایمبیسیڈر(ر) سید ابرار حسین، وائس چیئرمین، آئی پی ایس؛ نوفل شاہ رخ، جی ایم آپریشن ، آئی پی ایس ؛ سید ندیم فرحت، سینئر ریسرچ فیلو، آئی پی ایس؛ شفق سرفراز، سینئر منیجر آؤٹ ریچ، آئی پی ایس؛ ڈاکٹر آدم سعود، ڈین ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بحریہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر صوفی غلام حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر، بحریہ یونیورسٹی بھی دستخط کی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس تعاون کا مقصد عوامی پالیسی، انسانی ترقی، عقیدہ اور معاشرہ، طلباء کے لیے انٹرنشپ، کمیونٹی مصروفیت جیسے مختلف شعبوں کے اندر تحقیق، تعلیمی پروگراموں، اشاعتی منصوبوں، اور صلاحیت کار میں اضافہ کے اقدامات میں تعاون کے پہلوؤں کو تلاش کرنا ہے۔
دونوں اداروں کا مقصدمتنوع مضامین اور دیگر اشتراک عمل میں مشترکہ تحقیق اور اشاعت کی کوششیں کرنا، تحقیقی نتائج اور تجزیہ کو پھیلانا، اسکالرز، ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا، فکری وسائل، علم اور مہارت کا اشتراک کرنا، صلاحیت کار میں اضافہ کے کورسز پیش کرنا اور ورکشاپس، سیمینارز، لیکچرز، تربیت کا انعقاد کرنا شامل ہے۔
جواب دیں