آئی پی ایس اور آئی ایس ایس آئی کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور آئی ایس ایس آئی کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے 29 نومبر 2024 کو ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس کا مقصد تحقیق، پالیسی تجزیہ اور قومی مباحثے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ یہ معاہدہ آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن اور آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سفیر سہیل محمود کے دستخطوں کے ساتھ طے پایا ، اور اس کا مقصد بصیرت افروز تحقیق اور معنی خیز مکالمے کے ذریعے پاکستان کی پالیسی کی تشکیل میں کردار ادا کرنا  تھا۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخالد  رحمٰن نے آئی پی ایس اور آئی ایس ایس آئی کے درمیان چار دہائیوں پر محیط طویل المدتی تعاو ن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے افغانستان، بھارت اور چین جیسے اہم جیوپولیٹیکل مسائل پر دونوں اداروں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ادارے "پیراڈائم شفٹس” کے وسیع تر موضوع کے تحت مل کر کام جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پائیدار وسائل پر مبنی مشغولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سفیر محمود نے کہا کہ دونوں ادارے پاکستان کو درپیش اہم مسائل پر ہم آہنگ نقطہ نظر رکھتے ہیں،  اور تجویز دی کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک، علم کی ڈی کالونائزیشن اور نوجوانوں کی شمولیت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے