آئی پی ایس کی ایشین تھنک ٹینک نیٹ ورک کی تشکیل کے چینی اقدام میں شراکت

آئی پی ایس کی ایشین تھنک ٹینک نیٹ ورک کی تشکیل کے چینی اقدام میں شراکت

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS)  چین کے شہر  شنگھائ میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ان دس بین الاقوامی تھنک ٹینکس میں شامل ہو گیا ہے جو ایشین تھنک ٹینکس کے نیٹ ورک کی تشکیل کے  غرض سے ایک مشترکہ  منصوبے پر مل کر عملدرآمد کریں گے۔  

 IPS to partner in Chinese action plan

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS)  چین کے شہر  شنگھائ میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ان دس بین الاقوامی تھنک ٹینکس میں شامل ہو گیا ہے جو ایشین تھنک ٹینکس کے نیٹ ورک کی تشکیل کے  غرض سے ایک مشترکہ  منصوبے پر مل کر عملدرآمد کریں گے۔  

”ایشین تھنک ٹینکس کے مابین تبادلہ اور تعاون پر مبنی نیٹ ورک کی تعمیر کا ایکشن پلان“  کے عنوان سے طے پائے جانے والے اس منصوبے کا مقصد  مشترکہ چیلنجوں سے متعلق شعور اجاگر کرناا، مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کے انعقاد، عوامی رابطوں کے فروغ اور معلومات کے تبادلے میں سہولت کاری جیسے عوامل کے باعث ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کے تھنک ٹینکس کے درمیان تبادلہ جاتی پروگراموں اور تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ 

اس معاہدے پر آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمٰن نے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دستخط کیے جو  کہ اس معاہدے سے متعلق 6 نومبر 2019 کو منعقد ہونے والے فورم میں شرکت کے لیے چین کے شہر شنگھائی کا دورہ کر رہے تھے۔

 اس مشترکہ کاوش کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی قیادت چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کر رہی ہے جبکہ چین سے تعلق رکھنے والے دیگر شریک اداروں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل اسٹریٹیجی، CASS، زنہوا انسٹی ٹیوٹ، چائنا سنٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج، اکیڈمی آف کونٹیسمپیرری چائنا اینڈ ورلڈ اسٹڈیز، CIPG، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف چائنا ڈویلپمنٹ بینک، شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز، ین آن اکیڈمی آف ساؤتھ ایسٹ ایشین اینڈ ساؤتھ ایشین اسٹڈیز،  اور ریجنل کوآرڈینیٹر ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر فار زیجانگ یونیورسٹی شامل ہیں، جبکہ معاہدے میں شریک دس بین الاقوامی تھنک ٹینکس میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS) اسلام آباد، ترکش ایشین سنٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز آف ٹرکی، سنٹر فار نیو اِنکلوزِو ایشیا آف ملائیشیا، تاجکستان کے صدر کے ماتحت اسٹریٹیجک ریسرچ سنٹر، ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی سنٹر آف ازبکستان، سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آف آذربائیجان، پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  آف بنگلہ دیش، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز آف رائل اکیڈمی آف کولمبیا، سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آف میانمار اور SMN انویسٹمنٹ آف افغانستان شامل ہیں۔ 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چین کے شہر شنگھائی میں حال ہی میں منعقدہ ”چین کی 70سالہ ترقی اور نسلِ انسانی کے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک برادری کے قیام“ کے عنوان کے تحت تشکیل کیے گئے فورم  کے نتیجے میں یہ اقدامات اٹھائے گئے۔ یہ فورم چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوسرے ہانگکیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے پانچ ذیلی سیشنوں میں سے ایک تھا۔   فورم میں چین اور بیرونی ممالک کے 200 سے زیادہ تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی تھی جن میں سے  آئ پی ایس سمیت بیس تھنک ٹینکس نے آزادی، مساوات اور باہمی فوائد کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے ایشین تھنک ٹینکس کے درمیان علاقائی تعاون پر سرگرم رہنے کے ایکشن پلان کو تشکیل دیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے