آئی پی ایس کی بین الاقوامی سیمینار ”جبراور دباؤ کا سامنا کرنے والی ریاستوں کے چیلنجز، مجبوریاں اور مواقع“ میں نمائندگی

GTTN

آئی پی ایس کی بین الاقوامی سیمینار ”جبراور دباؤ کا سامنا کرنے والی ریاستوں کے چیلنجز، مجبوریاں اور مواقع“ میں نمائندگی

 GTTN

آئی پی ایس کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) تجمل الطاف نے ایک بین الاقوامی سیمینار میں شمولیت کی۔ سیمینار کا عنوان تھا ”جبراور دباؤ کا سامنا کرنے والی ریاستوں کے چیلنجز، مجبوریاں اور مواقع“۔ گلوبل تھنک ٹینک ورک (GTTN) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اور ٹیکنالوجی (NUST) کی ترغیب  پر اس سیمینار کا انعقاد 20 دسمبر 2018ء کو سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں کیا۔

سیمینار میں کلیدی خطاب جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی نے کیا۔ ان کی تقریر کا موضوع تھا ”جبر اور دباؤسے پاک ایشیا کو فروغ دینے میں پاکستان کی صلاحیت اور کوشش“۔ اس موقع پر ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) الطاف کے ساتھ دیگر نمایاں مقررین میں ڈاکٹر اکرم شیخ GTTN کے بانی چیئرمین، ڈاکٹر شفیق قادری سابق رکن پارلیمنٹ کینیڈا اور GTTN کے سینئر رکن ،جنرل محمد مسعود اسلم ڈائریکٹر اور سینئر رکن GTTN ،اویس غنی ڈائریکٹر اور سینئر رکن GTTN ،پروفیسر ڈاکٹر زووے ہونگ چینی اکادمی برائے سماجی علوم میں ’مرکز برائے ایک خطہ ایک شاہراہ‘ کے سینئر تحقیق کار اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل، پروفیسر ڈاکٹر الحان نیاز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ شاکر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد شامل تھے۔

مقررین نے پاکستان اور جنوبی ایشیا کی دیگر جبر اور دباؤ کا سامنا کرنے والی ریاستوں کو اپنے سامنے موجود چیلنجوں اور زور زبردستی کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی تجاویز دیں۔ جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس علاقے میں بھارت کے اختیار کیے گئے حاکمانہ رویوں اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے ان ریاستوں کو تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے