آئی پی ایس کے وفد کا اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کا دورہ اور باہمی متعلقہ امور پر گفتگو
اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کی طرف سے 27 نومبر 2021 کو کراچی کا دورہ کرنے والے آئی پی ایس کے وفد کو مدعو کیا گیا تاکہ مشترکہ مفادات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ اس وفد کی قیادت آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) سید ابرار حسین نے کی ۔

انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت اور ریسرچ آفیسر حافظہ اسامہ حمید بھی دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ اس موقع پر اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کی ٹیم نےان کا استقبال کیا جس کی سربراہی اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی حسین کر رہے تھے۔
آئی پی ایس ٹیم نے میزبانوں کو اپنے ادارے کی تحقیقی اور علمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں باہمی امور سے متعلق متعدد موضوعات مثلاً افغانستان کی موجودہ اور بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے پر اس پیش رفت کے اثرات، حال ہی میں آئی پی ایس کی طرف سے کیے گئے مطالعہ کی روشنی میں سندھ میں جبری عقیدے کی تبدیلی کا مسئلہ ، مذہبی تعلیم ،پاکستان کی خارجہ پالیسی ، گورننس اور معیشت شامل تھے۔
جواب دیں