اسلامی سماجی مالیات برائے سماجی تحفظ: آئی پی ایس کے وفد کا دورہ ملائیشیا
سماجی تحفظ کے لیے اسلامی سماجی مالیات پر جاری مطالعہ کے ایک حصے کے طور پر آئی پی ایس کے ایک وفد نے 4 سے 9 نومبر 2022 تک ملائیشیا کا دورہ کیا تاکہ وہاں اسلامی سماجی مالیات کے ٹولزکے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کو مدد اور تحفظ فراہم کرنے والے مختلف اقدامات اور ماڈلز کا مطالعہ کیا جا سکے۔
پانچ رکنی وفد میں اسٹڈی کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر سلمان احمد شیخ اور شریک پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر انور شاہ کے ساتھ محمد مصطفی خان ٹیکنییکل ایڈوائزر جی آئی زیڈ، رانا سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب اور سید مبشر رضا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ، خیبر پختونخوا شامل تھے۔
دورہ کرنے والے وفد کی ملاقاتیں ملائیشیا کے تین شہروں کوالالمپور، کیداہ اور پینانگ میں مختلف سرکاری اداروں مثلاً وقف، جواہر (ملائیشیا میں زکوٰۃ اور اوقاف کے اداروں کو چلانے والاایک سرکاری ادارہ)، لمباگا زکوٰۃ نگیری کیداہ (محکمہ زکوٰۃ کیداہ)، پسات پینگوتن زکوٰۃ، پربندینگن وقف سیلنگور، صدقہ ہاؤس بینک اسلام اور کوالالمپور میں اوقاف ہولڈنگز میں ہوئیں۔
جواب دیں