اسلامی نظریاتی کونسل میں ’اسلامک سوشل فنانس‘ پر انٹرایکٹو بحث
چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کی سربراہی میں آئی پی ایس کے ایک وفد نے 27 اپریل 2022 کو اسلامی نظریاتی کونسل(سی آئی آئی )کا دورہ کیا اور اسلامک سوشل فنانس کے موضوع پر ایک بصیرت انگیز گفتگو کی۔
چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کی سربراہی میں آئی پی ایس کے ایک وفد نے 27 اپریل 2022 کو اسلامی نظریاتی کونسل(سی آئی آئی )کا دورہ کیا اور اسلامک سوشل فنانس کے موضوع پر ایک بصیرت انگیز گفتگو کی۔
اس موضوع پر ایک پریزنٹیشن کراچی سے ڈاکٹر سلمان احمد شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر،زابسٹ(ایس زیڈ اےبی آئی ایس ٹی) اورآئی پی ایس کے پروجیکٹ ’سپورٹ ٹو سوشل پروٹیکشن انکلیوڈنگ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن‘ کے پرنسپل انویسٹیگیٹر نے دی ۔ پریزنٹیشن کے بعد چیئرمین آئی پی ایس اور انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر شہزاد اقبال شام نے گفتگو میں حصہ لیا ، جس کا اختتام چیئرمین سی آئی آئی ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کیا۔ سیشن کے دیگر شرکاء میں سی آئی آئی کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق، آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ اور انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ ٹیم کے ارکان محمد ولی فاروقی اور حافظ اسامہ حمید شامل تھے۔
جواب دیں