افغان دانشور ڈاکٹر غلام فاروق اعظم کے ساتھ ایک نشست
افغانستان کی تحریک برائے پُرامن انتقالِ اختیار کے چیئرمین ڈاکٹر غلام فاروق اعظم نے ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۴ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہونے والی نشست میں متنوع شعبہ جات سے وابستہ اہل علم و دانش کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق سفراء ایاز وزیر، عارف ایوب، رستم شاہ مہمند، آصف ایزدی؛ سابق سیکرٹری حکومت پاکستان مسعود ڈاہر؛ ڈاکٹر طاہر امین، ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز، قائداعظم یونیورسٹی؛ ڈاکٹر رفعت حسین، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک پالیسی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)؛ ڈاکٹر نذیر حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسکول آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، قائداعظم یونیورسٹی؛ ڈاکٹر رشید آفتاب، ڈائریکٹر رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی؛ بیرسٹر سعدیہ عباسی؛ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید نذیر؛ سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری امان اللہ خان؛ ایڈیٹر روزنامہ اسلام ملاخیل اور افغان دانشور جمعہ خان صوفی شامل ہیں۔
جواب دیں