انگریزی جریدہ ’’پالیسی پرسپیکٹیوز‘‘ کا تازہ شمارہ

pp14 21

انگریزی جریدہ ’’پالیسی پرسپیکٹیوز‘‘ کا تازہ شمارہ

Policy Perspectives Vol 11, 2 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ششماہی انگریزی جریدہ ’’پالیسی پرسپیکٹیوز‘‘ کے تازہ شمارے (جولائی-دسمبر ۲۰۱۴ء) میں پاکستان اور اس کے اردگرد ہونے والی پیش رفت اور تازہ ترین حالات اور ان سے متعلق موضوعات پر ایک سے زائد زاویوں سے مربوط انداز میں علمی بحث سامنے لائی گئی ہے۔

اس شمارے میں توانائی کے شعبے پر دو مضامین ہیں۔ پہلا مضمون موجودہ حکومت کی طرف سے اس شعبے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فوری نوعیت کی وضع کردہ پالیسیوں اور اس کے اثرات کا احاطہ کرتا ہے۔ جبکہ دوسرے میں اس نظریاتی بحث کا عمیق جائزہ لیا گیا ہے کہ کس طرح مختلف عناصر کے ذاتی مفادات کا مضبوط جال توانائی کے شعبے میں پاکستان کے لیے ایک چیلنج بنا دیا گیا ہے اور کیوں بجلی کی ترسیل کے اداروں (DISCOs) کی نجکاری کی خواہش ایک مطلوبہ قدم قرار دیا جاتا ہے۔

دو مضامین چین سے متعلق ہیں۔ ایک میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ دوسرے میں بحر ہند کے حوالے سے ابھرتی ہوئی تزویراتی فضا اور اس کے وسیع تر پہلوئوں سے حال ہی میں ہونے والی پیش رفت کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

ایک اور مضمون یورپی یونین کے انضمام کے عمل کے ممکنہ تسلسل اور اس کی راہ میں رکاوٹوں کا احاطہ کرتا ہے۔

دنیا بھر میں امن کے فروغ اورعوام کی سطح پر امن کی تحریکوں میں تعلقات رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے ایک بین الحکومتی ادارے کی حیثیت سے کردار کا جائزہ ایک اور مضمون میں پیش کیا گیا ہے۔

آخری مضمون میں موجودہ دنیا میں ایک فکر مند اور ذمہ دار شہری کی تیاری، اس ضمن میں اسلام کے فراہم کردہ رہنما اصول اور پاکستان جیسے ملک میں اس کے عملی اقدامات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

اس شمارے میں جن افراد کی تحریریں شائع کی گئی ہیں، ان میں محمد اکرم ذکی، ماریا باستوس، ناہید ضیا خان، اشفاق محمود، بکر نجم دین، خالدرحمن اور انٹوویسا شامل ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے